Peripheral Nerve Block for Children (Urdu)

بچوں میں پیریفیرل نرو بلاک

معلومات برائے والدین


پیریفیرل نرو بلاک کیا ہے؟

پیریفرل نرو بلاک ریجنیل اینستھیزیا کی ایک قسم ہے۔ یہ جراحی کے طریقہ کار سے گزرنے والے بچوں کے درد کے انتظام میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لوکل اینستھیٹک اعصاب فراہم کرنے والے عضو (اعضاء) کے ارد گرد داخل کی جاتی ہے۔ یہ جسم کے متعلقہ حصوں کی حسیت اور قوت کو عارضی طور پر روک دے گا۔ انجیکشن کی جگہ(جگہیں) سرجری کی جگہ(جگہوں) پر منحصر ہیں۔ مثال کے طور پر، دانت نکالنے کے دوران دندان ساز کی طرف سے دی جانے والی اینستھیزیا ایک عام قسم کی ریجنل اینستھیزیا ہے۔

بچوں کے لیے، ایسا عام طور پر بچوں کو جنرل اینستھیزیا یا مسکن دوا کے زیر اثر لانے کے بعد کیا جاتا ہے۔ یہ سرجری کے دوران اور بعد میں درد سے نجات فراہم کرنے کے لیے جنرل اینستھیزیا کی تکمیل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ بعض اوقات، بڑے بچوں کے لیے، اعصابی بلاک کو سرجری کے لیے اینستھیزیا فراہم کرنے کے لیے مجرد طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔


پیریفیرل نرو بلاک کے فوائد کیا ہیں؟

پیریفرل نرو بلاک آپ کے بچے کے جسم کے ایک مخصوص حصے کو مرکوز شدہ اینستھیٹک فراہم کرتا ہے۔ اس کا مقصد بعد میں درد سے نجات میں مدد کرنا اور دیگر بے ہوشی کی دوائیوں کی ضرورت کو کم کرنا ہے۔ مثال کے طور پر، ہو سکتا ہے آپ کے بچے کو اتنی مضبوط درد کم کرنے والی دوا کی ضرورت نہ ہو، جیسے مارفین۔ اس سے ان ادویات سے منسلک ضمنی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی، جن میں متلی اور غنودگی شامل ہیں۔ یہ آپ کے بچے کو آپریشن کے بعد زیادہ تیزی سے حرکت میں لانے اور ہسپتال میں قیام کی مدت کو کم کرنے کی اجازت بھی دے سکتا ہے۔


پیریفیرل نرو بلاک کی اقسام کیا ہیں؟

نرو بلاک کی کئی اقسام ہیں۔ آپ کا اینستھیزیالوجسٹ آپ کے بچے کے لیے درج ذیل پیشکش کر سکتا ہے:

  1. سنگل شاٹ پیریفیرل نرو بلاک، جس میں صرف ایک انجکشن دیا جاتا ہے، یا
  2. کیتھیٹر پر مبنی پیریفرل نرو بلاک، جس میں کیتھیٹر نامی ایک کھوکھلی ٹیوب کو اعصاب کے قریب جگہ پر چھوڑ دیا جاتا ہے، جس سے متاثرہ حصے میں دوائی ڈالی جاتی ہے تاکہ سرجری کے بعد جب تک ضرورت ہو درد سے نجات مل سکے۔

دونوں سنگل شاٹس اور کیتھیٹرز آپ کے بچے کے جسم پر، جراحی کے مقام اور ضرورت کے لحاظ سے مختلف جگہوں، بشمول بازو، ٹانگوں، سر، گردن، سینے، پیٹ اور کمر پر رکھے جا سکتے ہیں۔


بلاک کتنی دیر تک برقرار رہتا ہے؟

سنگل شاٹ پیریفرل نرو بلاک 2 گھنٹے سے 24 گھنٹے کے درمیان کسی بھی وقت درد سے نجات فراہم کر سکتا ہے جس کا انحصار جگہ اور استعمال شدہ ادویات پر ہوتا ہے۔ کیتھیٹر پر مبنی پیریفرل نرو بلاک کے لیے، کیتھیٹر کے ذریعے ادویات کو طویل عرصے تک داخل کیا جا سکتا ہے - شاید کچھ دنوں تک ایسا کیا جا سکتا ہے۔


پیریفیرل نرو بلاک کب مکمل ہوتا ہے؟

آپ کا اینستھیزیولوجسٹ پیریفرل نرو بلاک کو سرانجام دے گا۔ وہ مرد/خاتون طریقہ کار سے پہلے اینستھیٹک تشخیص کرے گا یا کرے گی، جس میں مختصر ہسٹری لینا، طبی معائنہ اور آپ کے بچے کی لیبارٹری تحقیقات کے نتائج کا جائزہ لینا شامل ہے۔ وہ آپ کے ساتھ نرو بلاک کے طریقہ کار کے خطرات اور فوائد پر بھی بات کرے گا یا کرے گی اور آپ سے رضامندی فارم پر دستخط لے گا یا لے گی۔

عام طور پر بچوں کے پیریفیرل نرو بلاکس آپ کے بچے کو جراثیم کش تکنیک کے ساتھ جنرل اینستھیزیا کے تحت رکھنے کے بعد کیے جائیں گے۔ بعض اوقات الٹراساؤنڈ مشین پروسیجر کے دوران اعصاب کی پوزیشن اور سوئی داخل کرنے کی رہنمائی کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے۔ بعض حالات میں ضعیف مریضوں کے لیے، پیریفیرل نرو بلاکس اس وقت کیے جا سکتے ہیں جب مریض بیدار ہو یا بے ہوش ہو۔


پیریفیرل نرو بلاک کے خطرات کیا ہوتے ہیں؟

عام طور پر، بچوں کے لیے پیریفیرل نرو بلاک محفوظ ہوتا ہے۔ مجموعی طور پر پیچیدگی کی شرح 100 میں 1 سے لے کر 1000 میں 1 ہے۔ 6 ماہ سے کم عمر کے بچوں میں 1000 میں 4 پیچیدگی کی شرح ہوتی ہے (بڑے بچوں کے 1000 میں 1 کے مقابلے میں)۔ منسلک ممکنہ پیچیدگیوں کی درج ذیل گروپس میں درجہ بندی کیا جا سکتا ہے: عمومی، غیر عمومی اور شاذ و نادر۔

عمومی ضمنی اثرات (100 میں 1)

غیر عمومی ضمنی اثرات (1000 میں 1)

شاذ و نادر ضمنی اثرات (10000 میں 1)

پیریفیرل نرو بلاکس کے مختلف نقطہ نظر اور جگہوں کے نتیجے میں قدرے مختلف وقوعات اور پیچیدگیوں کی اقسام ہو سکتی ہیں۔


آراء

یہ صرف عام معلومات ہیں اور پیچیدگیوں کی فہرست مکمل نہیں ہے۔ دیگر غیر متوقع پیچیدگیاں کبھی کبھار ہو سکتی ہیں۔ خاص مریضوں کے گروپس میں، اصل خطرہ مختلف ہو سکتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے براہ مہربانی اپنے اینستھیزیالوجسٹ سے رابطہ کریں۔

تمام احتیاطی تدابیر کے باوجود بسا اوقات پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ تاہم، اگر وہ واقع ہوتی ہیں تو، آپ کا اینستھیزیالوجسٹ ان سے نبرد آزما ہونے کے لیے مناسب اقدامات کرے گا۔


حوالہ

  1. Australian and New Zealand College of Anaesthetists and Faculty of Pain Medicine. Acute Pain Management Scientific Evidence. Forth Edition 2015.
  2. Veneziano et al. Peripheral regional anesthesia in infants and children: an update. Anaesthe Pain & Intensive Care 2014; 18(1):59-71.
  3. Polaner et al. Pediatric Regional Anesthesia Network (PRAN): A Multi-Institutional Study of the Use and Incidence of Complications of Pediatric Regional Anesthesia. Anesth Analg 2012; 115:1353-64.
  4. Ecoffey et al. Epidemiology and morbidity of regional anesthesia in children: a follow-up one-year prospective survey of the French- Language Society of Paediatric Anaesthesiologists (ADARPEF). Pediatric Anesthesia 2010; 20:1061-69
  5. Simic D et al. The Safety and Efficacy of the Continuous Peripheral Nerve Block in Postoeprative Analgesia in Pediatric Patients. Front Med. 5:57 (2018)
  6. Kendall et al. Regional anesthesia to ameliorate postoperative analgesia outcomes in pediatric surgical patients: an updated systematic review of randomized controlled trials. Local and Regional Anaesthesia 2018: 11, 91-109.

آخری اپ ڈیٹ: اگست 2019

In case of doubt or discrepancy between this translation and the original text, the original text shall prevail.